ETV Bharat / state

نوئیڈا: اے ٹی ایم مشین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا شخص گرفتار

اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں اے ٹی ایم مشین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے بدمعاش کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ وہ اے ٹی ایم سے پیسے چوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

a man trying to steal money from an ATM arrested in noida uttar pradesh
اے ٹی ایم مشین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا شخص گرفتار
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 10:59 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے
تھانہ سیکٹر 20 میں نوئیڈا پولیس نے ایک شاطر ملزم کو گرفتار کیا ہے جس نے اے ٹی ایم مشین سے چھیڑ چھاڑ کی تھی۔ اس نے سیکورٹی کا یونی فارم پہن رکھا تھا۔

اس سلسلے میں مینیجر سینٹرل بینک آف انڈیا نیا بانس نے تھانہ سیکٹر 20 میں شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس نے اس شکایت پر سی سی ٹی وی فوٹیج کیمرے سے معلومات حاصل کیں اور مجرم تک جا پہنچی اور اسے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک نامعلوم شخص جس نے گارڈ کی وردی پہن رکھی تھی اور چہرے پر نقاب لگا رکھا تھا۔ وہ سینٹرل بینک آف انڈیا نیا بانس سیکٹر 15 نوئیڈا میں اے ٹی ایم مشین سے چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا۔ سی سی ٹی وی کی بنیاد پر
تھانہ سیکٹر 20 پولیس نے ملزم دنیش کمار ولد مایادین گاؤں برولا، سیکٹر 49 رجنی گندھا چوراہے سے گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے بعد ملزم نے مذکورہ واقعے کا اعتراف جرم کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.