پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈی سی آفس کمپلیکس میں دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے مختلف قبائلی برادریوں کے قبائلی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اسکیم کے تحت 26 ریاستوں اور UTs میں تقریباً 700+ شیڈولڈ قبائل کو فائدہ پہنچے گا جس میں 5.38 کروڑ قبائلی آبادی شامل ہے۔ دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان میں ملک کے 549 اضلاع کے تقریباً 63,843 گاؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔
دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان کا بنیادی مقصد سماجی بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم، معاش میں آدیواسیوں کی نمائندگی کو بڑھانا ہے۔ حکومت ہند اپنی وزارتوں کے ذریعہ کنورجنس اور آؤٹ ریچ کے ذریعہ لاگو 25 مداخلتوں کے ذریعے اور قبائلی علاقوں اور کمیونٹیز کی جامع اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں: پلوامہ کے قاضی گنڈ علاقے کے لوگ پینے کا صاف پانی نہ ملنے سے پریشان، مطالبات نامکمل
اس سلسلے میں ایس ٹی طبقے سے تعلق رکھنے والے دانش علی نے کہا کہ قبائلی برادری کو دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان سے کافی فائدہ ملے گا۔ انہوں نے مرکزی سرکار کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر انتظامیہ کا اس اقدام پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ قبائلی برادری اس مہم کی مدد سے تمام اعلان کردہ مقاصد کو حاصل کرتے ہوئے ترقی کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ یہ پروگرام 15 نومبر کو مجاہد آزادی برسا منڈا کی برسی کے موقعے پر شروع کیا گیا۔ حالانکہ سب سے پہلے اس مہم کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ دو اکتوبر 2023 کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقعے پر جھارکھنڈ میں کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ: زرعی یونیورسٹی میں گریجویشن اور فریشرز ڈے کا اہتمام