ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کا موسم: گلمرگ اور گریز میں برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں - FRESH SNOWFALL

جموں وکشمیر کے گلمرگ اور وادی گریز میں آج صبح تازہ برف باری ہوئی ۔ گلمرگ میں صبح ہلکی برف باری ریکارڈ کی گئی

گلمرگ اور گریز میں برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں
گلمرگ اور گریز میں برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں (File Photo: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2024, 1:23 PM IST

سرینگر: کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام اور سکی ریزورٹ گلمرگ اور وادی گریز میں آج صبح تازہ برف باری ہوئی۔ ایسے میں گلمرگ میں صبح ہلکی برف باری ریکارڈ کی گئی۔ اسی کے ساتھ وادی گریز میں بھی برف باری ہوئی۔

وہیں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر کے بیشتر میدانی علاقوں میں بارشوں کو سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں اس وقت ہلکی بارشیں ہورہی ہیں جب کہ بالائی علاقوں میں ہلکی سی درمیانہ درجے کی برفباری درج کی گئی ہے۔

وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں ہفتے کی صبح سے تقریباً ایک انچ برف باری ریکارڈ کی گئی جب کہ وادی گریز میں بھی برف باری ہو رہی ہے۔ ایسے میں برفباری کے پیش نظر بانڈی پورہ گریز سڑک کو فی الحال آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

مکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں دوپہر سے موسم میں بہتری آئے گی اور 17 سے 23 نومبر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی جس میں سیاحوں، ٹریکروں اور مسافروں سے کہا گیا کہ وہ موسم کی صورتحال کے مطابق اپنے سفر کا منصوبہ بنائے۔

مزید پڑھیں: مغل روڈ پر پیر کی گلی علاقے برفباری شروع

وادی کشمیر کو جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع سے جوڑنے والی تاریخی مغل روڈ پر برف باری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ پیر کی گلی کے مقام پر ہلکی برف باری جاری ہے، جس کی وجہ سے پوری سڑک ہلکی برف سے ڈھک گئی اور خطے میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.