ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رامبن میں 'دھرتی آبا قبائلی گاؤں اتکرش ابھیان' کے تحت دس روزہ تقریبات کا آغاز - DHARTI AABA JANJATIYA GRAM UTKARSH

مجاہد آزادی برمنڈا کی 150ویں یوم پیدائش کی یاد میں آج دس روزہ 'دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان' کا آغاز کیا

رامبن انتظامیہ نے 10 روزہ 'دھرتی آبا قبائلی گاؤں اتکرش ابھیان کا  رامبن میں آغاز کیا
رامبن انتظامیہ نے 10 روزہ 'دھرتی آبا قبائلی گاؤں اتکرش ابھیان کا رامبن میں آغاز کیا (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2024, 12:33 PM IST

Updated : Nov 16, 2024, 4:28 PM IST

رامبن: جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں ڈپٹی کمشنر رامبن بصیر الحق چودھری کی قیادت میں ضلع انتظامیہ رامبن نے آج دس روزہ 'دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان' کا آغاز کیا۔ 15 نومبر کو آنجہانی آدیواسیوں رہنما اور عظیم مجاہد آزادی برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کے موقعے پر اس مہم کے تحت تقریبات کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد قبائلی ورثے اور قوم کی تاریخ میں ان کی شراکت کا احترام کرنا ہے۔

رامبن میں 'دھرتی آبا قبائلی گاؤں اتکرش ابھیان' کے تحت دس روزہ تقریبات کا آغاز (ETV BHARAT)

اس تقریب کی صدارت چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (DDC) رامبن، ڈاکٹر شمشاد شان نے کی، جب کہ ممبر اسمبلی رامبن، ارجن سنگھ راجو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد شان نے کہا کہ برسا منڈا جی کے یوم پیدائش پر منعقد ہونے والا یہ جشن ان کی میراث کو خراج عقیدت ہے۔ واضح رہے کہ اس مہم کا آغاز سب سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے 2 اکتوبر 2023 کو گاندھی جی کے یوم پیدائش کے موقعے پر جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں کیا تھا۔

ایم ایل اے رامبن نے یوم آزادی کی تحریک اور قبائلی آبادی کی فلاح و بہبود میں برسا منڈا جی کے تعاون کی ستائش کی اور قبائلی برادریوں کی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:دہلی: سرائے کالے خاں چوک کا نام تبدیل کر دیا گیا، اب کہلائے گا برسا منڈا چوک

برسا منڈا کو ایک قابل احترام رہنما کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جس نے قبائلی برادریوں کو آزادی کے لیے لڑنے کی ترغیب دی۔ وہ 15 نومبر 1875 کو منڈا برادری میں پیدا ہوئے۔

Last Updated : Nov 16, 2024, 4:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.