ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مغل روڈ پر پیر کی گلی علاقے میں برفباری شروع - MUGHAL ROAD SNOWFALL

مغل روڈ پر برفباری شروع ہونے کے بعد محکمہ موسمیات نے سفر سے قبل روڈ اور موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے کی تلقین کی۔

مغل روڈ پر پیر کی گلی علاقے برفباری شروع
مغل روڈ پر پیر کی گلی علاقے برفباری شروع (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2024, 12:20 PM IST

Updated : Nov 16, 2024, 1:28 PM IST

شوپیاں: وادی کشمیر کو جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع سے جوڑنے والی تاریخی مغل روڈ پر برف باری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ پیر کی گلی کے مقام پر ہلکی برف باری جاری ہے، جس کی وجہ سے پورا روڈ ہلکی برف سے ڈھک گیا ہے اور خطے میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

مغل روڈ پر پیر کی گلی علاقے برفباری شروع
مغل روڈ پر پیر کی گلی علاقے برفباری شروع (ETV Bharat)

ضلع شوپیان کے دیگر علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، جس کے باعث لوگوں کو سخت سردی کا سامنا ہے۔ مغل روڈ پر برف باری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن بڑھ گئی ہے، جس سے سفر کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔

انتظامیہ نے مسافروں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اسی کے ساتھ برف باری کے دوران گاڑیوں کی رفتار کم رکھنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جا سکے۔

موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، محکمہ موسمیات نے مزید برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے، جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ مسافروں کو سفر سے پہلے سڑک کی صورت حال اور موسمی حالات سے متعلق محکمے کی پیش گوئیوں کے بارے میں آگاہ رہنے کی اپیل کی ہے۔

Last Updated : Nov 16, 2024, 1:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.