ETV Bharat / state

اے ایم یو: گیارہ طلبہ کا یوپی ایس آر ایل ایم کے پروجیکٹز کے لئے انتخاب - اترپردیش ای ٹی وی بھارت خبر

وشل ورک شعبہ نے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل)، اے ایم یو کے تعاون سے حال ہی میں کیمپس پلیسمنٹ مہم کا انعقاد کیا تھا جس میں یوپی ایس آر ایل ایم، لکھنؤ کے سینئر عہدیداران نے ماسٹر آف سوشل ورک (ایم ایس ڈبلیو) کے طلبہ کا انتخاب کیا۔

اے ایم یو
اے ایم یو
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 2:23 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سوشل ورک شعبہ کے 11 طلبہ کو اتر پردیش اسٹیٹ رورل لیولی ہرمشن (یو پی ایس آر ایل ایم)، وزارت دیہی ترقی حکومت اتر پردیش کے تحت جاری پروجیکٹوں کے لئے منتخب کیا گیا۔

سوشل ورک شعبہ نے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل)، اے ایم یو کے تعاون سے حال ہی میں کیمپس پلیسمنٹ مہم کا انعقاد کیا تھا جس میں یوپی ایس آر ایل ایم، لکھنؤ کے سینئر عہدیداروں نے ماسٹر آف سوشل ورک (ایم ایس ڈبلیو) کے طلبہ کا انتخاب کیا۔

یوپی ایس آر ایل ایم کی ٹیم نے پروگرام کی ضروریات سے ہم آہنگ اے ایم یو کے طلبہ کی صلاحیت اورذہانت کی تعریف کی۔

پروفیسر نسیم احمد خان،صدر شعبہ سوشل ورک نے حکومت کے باوقار یو پی ایس آر ایل ایم پروگرام کے لئے منتخب ہونے پر طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے شعبہ کا دورہ کرنے اور طلبہ کے انتخاب کے لئے یو پی ایس آر ایل ایم کے سینئر عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے طلبہ کی رہنمائی کیلئے اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

سعد حمید، ٹریننگ اینڈ پلیسمینٹ آفیسر (جنرل) نے حکومت اتر پردیش کے باوقار فلیگ شپ پروگرام میں اے ایم یو سے نوجوان صلاحیتوں کی شناخت کرنے اور انہیں موقع فراہم کرنے کے لئے یو پی ایس آر ایل ایم کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اشتراک و تعاون کی امید ظاہر کی۔
مزید پڑھیں:

اے ایم یو: آر سی اے کے تین طلبہ نے سول سروس امتحان میں کامیابی حاصل کی

شعبہ کے پلیسمینٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر محمد طاہر اور ڈاکٹر محمد عارف خان نے منتخب ہونے والے طلبہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پلیسمینٹ مہم کیلئے صدر شعبہ، یو پی ایس آر ایل ایم کے اہلکاروں اور ڈی پی او (جنرل) کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.