اتر پردیش کے جونپور میں 73 ٹاپروں کو گولڈ میڈل (15 گریجویٹ اور 58 پوسٹ گریجویٹ) اور 67 ریسرچ ڈگری ہولڈرز کو ڈگریوں سے نوازا جائے گا۔ اسی معاملے کو لے کر ایگزیکٹو کونسل کی میٹینگ منعقد کی گئی۔ ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں تقسیم اسناد پروگرام کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دراصل پروانچل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہال میں وی سی پروفیسر نرملا ایس موریہ کی صدارت میں ایگزیکٹو کونسل اور امتحان انتظامیہ کمیٹی کی نگرانی میں تقسیم اسناد پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس دوران ٹاپرز کو ڈگریوں سے نوازا جائے گا۔
وہیں، ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں اس کے علاوہ سال 2020 کے دیگر طلبا وطالبات کو ڈگری دینے کا معاملہ ممبران کے درمیان رکھا گیا۔ 16 فروری کو منعقد ہونے والی تقسیمِ اسناد پروگرام کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں ڈاکٹر رن وجے سنگھ ہڈیہ پی جی کالج پریاگراج، پروفیسر آر این کھروار بی ایچ یو وارانسی، پوروانچل یونیورسٹی کے پروفیسر اشوک کمار شریواستو، ڈاکٹر پردیپ کمار، ڈاکٹر روی پرکاش، ڈاکٹر نورتل پرنسپل شاہ گنج جونپور، ڈاکٹر منیو شرما پرنسپل مئو وغیرہ موجود تھے۔