بم پھوڑنے کی وجہ سے جائے وقوع کے قریب موجود چار افراد زخمی بتائے جارہے ہیں، وہیں دوسری جانب زوردار دھماکے سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔
مقامی لوگوں کی اطلاع پر موقع واردارت پر پولیس پہنچی اور اس نے تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال بھیج دیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ سید نگر کا رہائشی جنید پیر کی رات ظفر کی گلی میں ٹہل رہا تھا، جہاں اس نے اپنی جیب سے ایک دیسی بم نکال کر پھوڑ دیا۔
جس کی وجہ سے سنیل، وکاس، دلشاد سمیت چار افراد، جو وہاں موجود تھے بم کے چھروں کی وجہ سے زخمی ہوگئے۔
مقامی لوگوں کی اطلاع پر کلیان پور سی او انچرج نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے، جہاں پولیس نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال بھیج دیا۔
واضح رہے کہ کلیان پور سی او اجے کمار نے بتایا کہ جنید ایک بم لے کر جارہا تھا، جو ہاتھ سے گر گیا، جس کی وجہ سے یہ بلاسٹ کرگیا، انہوں نے بتایا کہ جنید کو فی الحال گرفتار کرلیا گیا ہے، جس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔