ETV Bharat / state

UP IPS Transfer اتر پردیش میں 23 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 9:16 AM IST

اتر پردیش میں 23 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ یہ سبھی گزشتہ نومبر کو ترقی پانے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے آئی پی ایس بنے تھے۔ ان میں راجیش کمار یادو کو ایس پی سائبر تھانہ لکھنؤ بنایا گیا ہے۔ Rajesh Kumar Yadav SP Cyber Lucknow

اتر پردیش میں 23 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے پیر کو محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کرتے ہوئے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے 23 افسران کا تبادل کردیا۔ آفیشیل ترجمان نے بتایا کہ ٹرانسفر کئے گئے افسران میں اکثریت کی تعداد ان افسران کی ہے جو پروونسیل پولیس سروس(پی پی ایس) کے ذریعہ پرموشن حاصل کر کے حال ہی میں آئی پی ایس بنے تھے اور نئی پوسٹنگ کے منتظر تھے۔ ٹرانسفر آرڈر کے مطابق پی اے سی کی 37ویں بٹالین (سیتا پور)کے ڈپٹی کمانڈنٹ سروانند سنگھ کو ڈپٹی ڈائرکٹر ٹریفک لکھنؤ بنایا گیا ہے۔میرٹھ زون کے ایس او و اے ڈی جی رمیش پرساد گپتا کو انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ لکھنؤ میں ایس پی کے عہدے پر ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ Transfer of 23 IPS officers in UP

گورکھپور پی اے سی 26بٹالین کے ڈپٹی کانڈنٹ راجیش کمار یادو کو سائبر کرائم پولیس اسٹیشن لکھنؤ کا ایس پی بنایا گیا ہے ۔جب کہ دکشینانچل ودیوت وترن نگم لمیٹیڈ آگرہ بیتا ساہو کو ڈی جی پی ہیڈکوارٹر لکھنؤ کے ایس پی(انتظامیہ)بنایا گیا ہے۔پی اے سی کی 44بٹالین میرٹھ کے ڈپٹی کمانڈنٹ لال صاحب یادو کو اکانومک آفینس آفس لکھنؤ کا ایس پی بنایا گیا ہے۔ اوم پرکاش یادو کو جو ایس او و اے ڈی جی بریلی زون کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے انہیں اسپیشل سیکورٹی فورس(ایس ایس پی) لکھنؤ کا کمانڈنٹ بنایا گیا ہے۔ ایس پی ای او ڈبلیو مہتما پرساد کو اسی عہدے پر اسٹیٹ کرائم ریکارڈ بیورو بھیج دیا گیا ہے۔ایس پی ٹریننگ ڈائرکٹوریٹ بھیم پریا اشکو کو فوڈ سیل اسی عہدے پر بھیج دیا گیا ہے۔پی اے سی کی 10ویں بٹالین بارہ بنکی کے ڈپٹی کمانڈنٹ اروند مشرا کو انٹیلیجنس کانپور نگر کا ایس پی بنایا گیا ہے۔

یوپی پولیس ریکروٹمنٹ اینڈ پرموشن بورڈ(یوپی آر پی بی) کے ایس پی انل کمار سنگھ کو پی اے سی کی 28ویں بٹالین اٹاوہ کا کمانڈنٹ بنایا گیا ہے۔ اڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس لکھنؤ کمشنریٹ کو اسی جگہ پر ڈی سی پی بنادیا گیا ہے۔جب کہ یو پی آر پی بی کے ایس پی حفیظ الرحمان کو ای او ڈبلیو کانپور نگر کا ایس پی بنایا گیا ہے۔اور سی بی۔سی آئی ڈی کے اڈیشنل ایس پی کیشو چندر گوسوامی کو اسی ڈپارٹمنٹ کا ایس پی بنایا گیا ہے۔ جب کہ اے ایس پی ای او ڈبلیو راجدھاری چورسیا کو اسی ڈپارٹمنٹ کے ایس پی کے عہدے پر بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: IPS Officers مدھیہ پردیش میں پانچ آئی پی ایس افسران کی تعیناتی

اے ایس پی سی بی۔ سی آئی ڈی گریجیش کمار کو اسی محکمے کا ایس پی بنایا گیا ہے۔ اے ایس پی انٹیلیجنس اعظم گڑھ شیلندر کمار رائے کو اسی مقام کا ایس پی بنا دیا گیا ہے۔ اڈیشنل ڈپٹی پولیس کمشنر کانپور نگر کمشنریٹ شیواجی کو اسی کمشنریٹ کا ڈی سی پی بنادیا گیا ہے۔اے ایس پی ویجیلنس سیکشن آدتیہ کمار کو ایس پی ویجیلنس اسٹیبلشمنٹ لکھنؤ، ایس پی ایس ڈی آر ایف لکھنؤ پریم چندرا کو ایس پی ، یو پی آر پی بی بنایا گیا ہے اور ایس آئی ٹی چندرا پرکاش شکلا کا ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن برانچ (کوآپریٹیو) جب کہ ایس پی ڈی جی پی ہیڈکوارٹر دیا رام کو ایس پی ای او ڈبلیو بنایا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.