محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 75 اضلاع میں اب تک کورونا کے 3902 مثبت کیسز پائے گئے جبکہ اس وبا سے اب تک 88 اموات ہوئی ہیں۔
اترپردیش میں کورونا کے 147 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ آگرہ میں سب سے زیادہ 785 کیسز جبکہ کانپور سٹی میں 312 اور اسی طرح دارالحکومت لکھنؤ میں 271، سہارنپور میں 208، نوئیڈا میں 249، میرٹھ میں 286، فیروزآباد میں 194، مرادآباد میں 151، غازی آباد میں 169، وارانسی میں 92، بلند شہر میں 77 کیسز درج کئے گئے۔
وہیں دوسری جانب ریاست میں اب تک 2072 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تاہم اعداد و شمار کے مطابق آگرہ سے 394، کانپور سے 170، مراد آباد سے 98، غازی آباد سے 83، نوئیڈا سے 159، میرٹھ سے 81، وارانسی سے 55، دارالحکومت لکھنؤ سے 211 اور دیگر اضلاع سے متعدد مریضوں کورج کردیا گیا۔
اس وبا کی وجہ سے اب تک اترپردیش میں 88 اموات ہوئی ہیں اور وائرس کے پھیلاؤں کو روکنے کےلیے ریاستی حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ ریاست بھر میں وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
ریاست میں دوسری ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں کورونا کے کیسز میں مزید اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔