ETV Bharat / state

Hurriyat On Pandit Killing: معصوم انسانوں کا قتل ایک المیہ،حریت کانفرنس - کشمیری پنڈت کی ہلاکت پر مذمت

پلومہ کے اچھن علاقہ میں گذشتہ روز نامعلوم بندوق برداروں نے کشمیر پنڈت کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ جموں و کشمیر کے سیاسی جماعتوں وسماجی کارکنان نے اس حملے کی مذمت کی اور حملہ آواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 27, 2023, 10:29 PM IST

سرینگر:علحیدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس جس کی قیادت نظر بند میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کررہے ہیں نے گزشتہ روز پلوامہ کے اچھن علاقہ میں مسلح افراد کے حملے میں سنجے شرما کی بہیمانہ ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

حریت نے جاری بیان میں کہا کہ اس طرح معصوم انسانوں کا قتل ایک المیہ ہے جس کا مشاہدہ کشمیر گزشتہ ساڑھے تین دہائیوں سے کررہا ہے اور اس کا مستقبل قریب میں خاتمہ نظر نہیں آتا۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے انتہائی جبر اور یک طرفہ انتقامی کارروائیاں اور ردعمل کا نتیجہ ہے جس کا ہر سطح پر کشمیریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بدقسمتی سے اس صورتحال میں کشمیر میں مقیم کشمیری پنڈت اس کے شکار ہو رہے ہیں۔وہیں موجودہ جبراور گٹھن کے ماحول سے نکلنے کی کوئی راہ نظر نہیں آتی کیونکہ مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان رابطہ بھی تیزی سے ختم ہو رہا ہے ۔

حریت نے کہا کہ سیاسی بے اختیاری کے بعد جموں وکشمیر کے لوگوں پر منظم طریقے سے معاشی حملہ کیا جارہا ہے گوکہ بے دخلی اور مسماری مہم کو روک دیا گیا ہے تاہم اب لوگوں پر نئے ٹیکس عائد کیے جارہے ہیں جو ابھی کووڈ کے منفی معاشی اثرات سے باہر نکلنے کی کوشش کررہے ہیں ۔حکام کی جانب سے کشمیریوں کی سرکاری ملازمت سے من مانی برطرفی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور کل ہی مزید تین ریاستی ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے۔ظاہر ہے ایسی پالیسیاں صرف آگ پر تیل کا کام کرتی ہیں ۔

مزید پڑھیں: Mehbooba on Pandit Killing اگر کشمیر میں ملیٹنسی ختم ہو گئی تو سنجے شرما کو کس نے مارا؟ محبوبہ مفتی

حریت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکام کو چاہئے کہ وہ اس طرح کے اقدامات کو جاری رکھنے کے بجائے ان پر نظر ثانی کریں کیونکہ جموں وکشمیر کے اکثریتی طبقے کے ساتھ ساتھ یہاں مقیم تمام اقلیتوں کو اپنے وسائل اور معاشی آزادی کے ساتھ جینے کا پورا حق حاصل ہے۔

واضح رہے گذشتہ روز ضلع پلوامہ کے اچھن علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ایک کشمیری پنڈت کو گولی مار کر اسے اس وقت ہلاک کردیا جب وہ اپنے آبائی علاقے اچھن پلوامہ میں اپنے گھر کے باہر کچھ ہی میٹر کی دوری پر تھا۔ گولی لگنے کے فوراً بعد اگرچہ اسے نزدیکی ہیلتھ سینٹر لایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.