ETV Bharat / state

YS Sharmila Protest in Suryapet: وائی ایس شرمیلا کا بارش کے باوجود احتجاجی دھرنا

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 1:48 PM IST

تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ کے لکاورم گاوں میں ان کی پرجا پرستھانم یاترا کے موقع پر ان کی پارٹی کے کارکن ای سومنا پر ٹی آرایس کے کارکنوں نے مبینہ حملہ کیا تھا۔اس واقعہ کے خلاف شرمیلا نے دھرنا دیتے ہوئے حملہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔ YS Sharmila Protest in Suryapet

وائی ایس شرمیلا کا بارش کے باوجود احتجاجی دھرنا

وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی بانی وصدروائی ایس شرمیلا نے پارٹی کے کارکن پر حملہ کے واقعہ کے خلاف بارش کے باوجود دھرنادیا۔ذرائع کے مطابق ضلع سوریہ پیٹ کے لکاورم گاوں میں ان کی پرجا پرستھانم یاترا کے موقع پر ان کی پارٹی کے کارکن ای سومنا پر ٹی آرایس کے کارکنوں نے مبینہ حملہ کیا تھا۔اس واقعہ کے خلاف شرمیلا نے دھرنا دیتے ہوئے حملہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔ YS Sharmila Protest in Suryapet

بارش کے باوجود ان کااحتجاج تقریباچارگھنٹے تک جاری رہا۔اس احتجاج کو مقامی افراد کی حمایت حاصل رہی۔احتجاج کے دوران شرمیلا جذباتی ہوگئیں۔انہوں نے پولیس پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پولیس،ٹی آرایس کے ایجنٹس کے طورپر کام کررہی ہے۔منگل کو شرمیلا نے لکاورم میں بے روزگارنوجوانوں کی حمایت میں بھوک ہڑتال کی تھی۔ اس بھوک ہڑتال کے موقع پر سومنا پر حملہ کا واقعہ پیش آیا جس سے صورتحال کچھ دیرکیلئے کشیدہ ہوگئی۔شام میں پدیاترا کے موقع پر سومنا پر ایک مرتبہ پھر حملہ کیاگیااوردونوں جماعتوں کے کارکنوں میں معمولی تصادم ہوگیا۔اس واقعہ پر برہم شرمیلا نے اپنے والد ومتحدہ اے پی کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کے مجسمہ کے قریب بارش کی پرواہ کئے بغیر دھرنا شروع کردیا۔اس واقعہ کے بعد کوداڑ کے ڈی ایس پی وینکٹیشورریڈی نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے بات چیت کی اور یقین دہانی کروائی کہ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ وائی ایس آرکانگریس کے کارکن سومنا کا تحفظ کیاجائے گا۔اس یقین دہانی کے بعد شرمیلا نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.