حیدرآباد: وزیر ہریش راؤ نے تھلسیمیا اینڈ سکل سیل سوسائٹی کے زیراہتمام کملا اسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر میں منعقدہ پروگرام سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ میں تھلسیمیا کے مریضوں کو بہتر خدمت پر سوسائٹی کی ستائش کی۔ Telangana Health Minster on Thalassemia
انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت پہلے ہی تھلسیمیاکے مریضوں کا عثمانیہ، نیلوفر اور گاندھی اسپتالوں میں علاج کر رہی ہے۔ ان کے لئے بلڈ بینک قائم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عادل آباد اور کھمم جیسے علاقوں میں یہ بیماری پھیلی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Health Mela in Banihal: رامبن ہیلتھ میلہ میں پندرہ سو افراد کا طبی معائنہ کیا گیا
انہوں نے کہا کہ حکومت کملا سوسائٹی کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ریڈ کراس سوسائٹی اور کملا سوسائٹی جیسی تنظیموں کے ساتھ ایک اور اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی جائے گی تاکہ تھلسیمیاکو روکنے کے لیے مزید اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ تھلسیمیاکی روک تھام پر توجہ دینی چاہیے۔ ہم تلنگانہ کو تھلسیمیاسے پاک ملک کی پہلی ریاست بنانے کی کوشش کریں گے جہاں کوئی تھلسیمیاکیس نہیں ہوگا۔
یواین آئی