ETV Bharat / state

Amit Shah Visit Telangana حیدرآباد: امیت شاہ آئی پی ایس عہدیداروں کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کریں گے

author img

By UNI (United News of India)

Published : Oct 25, 2023, 2:11 PM IST

ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد کی سردار ولبھ بھائی پولیس اکیڈیمی میں رائل بھوٹان، مالدیپ، نیپال اور ماریشس کے 20 پولیس عہدیداروں نے تربیت حاصل کی۔ Passing Out Parade of IPS Officers in Hyderabad

Amit Shah Visit Telangana
Amit Shah Visit Telangana

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اس ماہ کی 27 تاریخ کو حیدرآباد کی سردار ولبھ بھائی پولیس اکیڈیمی میں آئی پی ایس عہدیداروں کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کریں گے۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی کے ڈائریکٹر امیت گرگ نے آج صبح حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ 34 خواتین سمیت 175 افسران نے 75 ویں آئی پی ایس امرت کال بیچ میں بنیادی تربیت مکمل کی ہے۔

گرگ نے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ اس سال این پی اے میں دوسری بار منعقد کی جا رہی ہے۔قبل ازیں پاسنگ آؤٹ پریڈ اس سال فروری میں منعقد کی گئی تھی کیونکہ گزشتہ سال کووڈ کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی تھی۔ یہ بتاتے ہوئے کہ اکیڈمی میں تربیتی پہلوؤں میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ اخلاقی اقدار اور انسانی حقوق جیسے مسائل پر توجہ دینے والے عہدیداروں کو رویہ کی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: امیت شاہ کا 27 اکتوبر کو تلنگانہ کے سوریہ پیٹ میں جلسہ

بتایا جاتا ہے کہ سائبر جرائم اور معاشی جرائم کی طرز پر کیس اسٹڈی کی بنیاد پر ٹریننگ دی جارہی ہے اور انہیں حل کرنے کے طریقے بتائے جارہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سائبر جرائم، خواتین کے خلاف جرائم، بچوں کے خلاف جرائم، پاکسو معاملات پبلک سپیکنگ جیسے موضوعات کے ساتھ ساتھ اہم عدالتی فیصلوں کو آئی پی ایس ٹریننگ میں کیس اسٹڈیز کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ جبکہ اس 75ویں بیچ میں 155 آئی پی ایس پروبیشنرس ، 102 انجینئرس، 9 ڈاکٹرس اور 12 سائنس بیک گراؤنڈ کے حامل عہدیدار ہیں۔

ٹریننگ مکمل کرنے والوں میں رائل بھوٹان، مالدیپ، نیپال اور ماریشس کے 20 پولیس عہدیداربھی شامل ہوں گے۔اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والی انوشتا کالیا پریڈ کی کمان کریں گی۔مرکزی وزیر مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے سات عہدیداروں کو مختلف ایوارڈس اور تمغے پیش کریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.