ETV Bharat / state

بھارت میں کورونا کے نئےاسٹرین کی تشخیص، چھہ افراد متاثر

برطانیہ میں پایا گیا نیا کورونا وائرس کا پہلا کیس تلنگانہ میں درج کیا گیا ہے۔ حالانکہ ملک بھر میں 6 افراد متاثر بتائے جا رہے ہیں۔ تین بنگلورو ، دو حیدرآباد اور ایک پونے کی لیب میں کورونا کے نئے اسٹرین کی انٹری ہوئی ہے۔

تلنگانہ میں تغیراتی کورونا وائرس کا پہلا کیس؟

author img

By

Published : Dec 29, 2020, 8:47 AM IST

Updated : Dec 29, 2020, 10:26 AM IST

یہ کہا جارہا ہے کہ برطانیہ میں پایا گیا نیا کورونا وائرس کا پہلا کیس تلنگانہ میں درج کیا گیا ہے۔

رواں ماہ کی 10 تاریخ کو برطانیہ سے ریاست پہنچنے والے ایک 49 سالہ شخص میں سی سی ایم بی کے ذریعہ نو تبدیل شدہ کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ تاہم محکمہ صحت نے باضابطہ طور پر اس کا اعلان نہیں کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ معاملے کی تفصیلات پہلے ہی مرکزی حکومت کو بھیج دی گئی۔ ابھی تک ملک میں کہیں بھی برطانیہ وائرس کے اندراج کے بارے میں کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے۔ اس ضمن میں مختلف ریاستوں میں ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

میڈیکل کمیونٹی نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ ان سب کے نتائج مرتب ہونے کے بعد مرکزی محکمہ صحت اس پر انکشاف کرے گا۔

قابل اعتماد ذرائع کے مطابق ورنگل شہری ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک شخص میں کووڈ کی ایک نئی شکل پائی گئی ہے۔ اس شخص میں رواں ماہ کی 16 تاریخ کو کووڈ علامات کی تشخیص ہوئی تھی اور اسے مقامی طور پر جانچا گیا تھا اور اس کا نتیجہ مثبت نکلا جو 22 تاریخ کو سامنے آیا ہے۔ تب سے وہ ورنگل کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ دو دن قبل جمع کیے گئے نمونے سی سی ایم بی کو بھیجے گئے تھے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو اتوار کی شام اس بارے میں اطلاع دی گئی۔

متاثرہ کے لواحقین کے بھی ٹیسٹ کئے گئے۔ کووڈ متاثرہ کی بیوی سمیت دوسروں کے ٹیسٹ منفی تھے۔ تاہم اس کی 71 سالہ ماں مثبت نکلی۔ انہیں بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: آبپاشی محکمے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

Last Updated : Dec 29, 2020, 10:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.