ETV Bharat / state

تلنگانہ میں 50 ہزار ڈاکٹرز کی عارضی تقرریاں - معقول تنخواہ

وزیراعلیٰ کےسی آرنے نوجوان ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ اس مشکل وقت کا سامنا کرنے والے افراد کی مددکے لئے آگے آئیں۔ وزیراعلیٰ نے اہل قابل نرسوں ، فارماسسٹ ، لیب ٹیکنیشنز ، اور طبی ماہرین سے بھی اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور اپنی خدمات پیش کریں۔

تلنگانہ میں 50 ہزار ڈاکٹرز کی عارضی تقرریاں

author img

By

Published : May 10, 2021, 12:52 PM IST

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندریشیکھر راؤ نے ریاست میں موجودہ کووڈ-19 کی صورتحال پر منعقدہ ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس میں ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندریشیکھر راؤ نے اتوار کے روز حکام کو ہدایت کی کہ وہ ریاست میں کووڈ-19 کی مدد کے لئے عارضی بنیاد پر 50،000 سے زیادہ ڈاکٹروں کی بھرتی کریں۔ ایک سرکاری بیان کےمطابق ، انفیکشن کے اضافے کو نپٹانے کے لئے نرسیز ، لیب ٹیکنیشین اور دیگر پیرامیڈیکل عملہ بھی رکھا جائے گا۔ جنہوں نے ایم بی بی ایس مکمل کیا ہے ان کو عارضی طور پر مقرر کیا جائے گا۔ انھیں معقول تنخواہ دی جائے گی اور ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے نوجوان ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ اس مشکل وقت کا سامنا کرنے والے افراد کی مددکے لئے آگے آئیں۔ وزیراعلیٰ نے اہل قابل نرسوں ، فارماسسٹ ، لیب ٹیکنیشنز ، اور طبی ماہرین سے بھی اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور اپنی خدمات پیش کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.