حیدرآباد کے کاماریڈی پولیس اسٹیشن میں تعینات تلنگانہ پولیس کے ایک سب انسپکٹر کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے ۔
انسپکٹر جگدیش اور دیگر کے خلاف 19 نومبر کو درج ایک مقدمے میں اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر جمعرات کے روز سب انسپکٹر ٹی گووند کی رہائش گاہ پر تلاشی لی گئی۔
تلنگانہ پولیس نے بتایا کہ جگدیش نے تلنگانہ اسٹیٹ گیمنگ ایکٹ کے تحت درج ایک مقدمے میں بٹولا سدھاکر کو پولیس کی تحویل سے رہا کرنے کے لیے ون ایم سوجے کے ذریعہ 5 لاکھ روپے کی رقم مانگ لی جو کامریڈی کا رہائشی ہے۔ 8 نومبر کو سدھاکر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
کریم نگر ، پولیس نے بتایا کہ ملزم افسر گووند کو گرفتار کر کے خصوصی پولیس اسٹیبلشمنٹ (ایس پی ای) اور اے سی بی مقدمات کے خصوصی جج کے سامنے پیش کیا جارہا ہے۔
اس معاملے میں تفتیش جاری ہے۔