چیف سکریٹری سومیش کمار نے تمام کلکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ متعلقہ محکمہ سے تین بجے سہ پہر تک ریکارڈس وصول کرلیں اور پانچ بجے شام تک ان ریکارڈس کو حکومت کو پیش کردیں۔
اسی دوران وی آر اوز نے ریونیو ڈپارٹمنٹ میں رشوت خوری پر وی آر او سسٹم ختم کرنے حکومت کے فیصلہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وی آر او سسٹم کی منسوخی سے وی آر اوز میں کئی شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔
ریونیو ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ارکان نے وی آر اوز کے موجودہ موقف کو واضح کرنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔سمجھاجاتا ہے کہ تمام وی آر اوز کو تحصیلداروں کی جانب سے اس سسٹم کی منسوخی کی اطلاع دے دی گئی۔حکومت نئے ریونیو ایکٹ کے مطابق وی آر او سسٹم کو منسوخ کرنا چاہتی ہے۔