تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گریٹر حیدرآباد میں لوگوں کے درمیان سیلاب سے متعلق امدادی رقوم کی تقسیم روک دیں کیونکہ اس کا امکان ہے کہ اس سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
حکومت کو لکھے گئے ایک خط میں ٹی ایس ای سی کے سکریٹری اشوک کمار نے کہا کہ 'چار دسمبر کو نتائج کے اعلان کے بعد امداد کی تقسیم کا کام دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔
جی ڈی ایم سی کے 150 وارڈز کے انتخابات یکم دسمبر کو ہوں گے۔
- انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی:
میونسپل انتظامیہ اور شہری ترقی کے پرنسپل سکریٹری کمار نے کہا ہے کہ'میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ حکومت نتائج کے اعلان تک جی ایچ ایم سی حدود میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کا رجسٹریشن اور ان کی امداد کی تقسیم کو روکیں کیونکہ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق متاثر کرے گا اور وہ انتخابی حلقوں پر اثر انداز ہوسکے'۔
اس سے قبل منگل کو رائے شماری کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے ریاستی الیکشن کمشنر سی پارتسارتھی نے کہا کہ حکومت سیلاب امدادی فنڈز کی تقسیم جاری رکھ سکتی ہے کیونکہ یہ ایک جاری پروگرام تھا۔
- حزب اختلاف جماعتوں کی مخالفت:
تاہم حزب اختلاف کی جماعتوں نے یہ کہتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا کہ حکمران تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) رائے دہندگان کو متاثر کررہی ہے۔
رقم کی تقسیم کو روکنے کی ہدایت اس وقت بھی آئی جب مالی امداد کے لئے درخواست دینے کے لئے ہزاروں افراد کو می سیوا سنٹرز میں قطار میں کھڑا کیا گیا۔
شہر بھر کے درجنوں مراکز پر بھگدڑ جیسی صورتحال دیکھی گئی کیونکہ لوگ گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہے اور کووڈ 19 کے حفاظتی اصولوں پر عمل کئے بغیر 10،000 روپے کی درخواست داخل کرنے میں مصروف رہے۔
گزشتہ 14-15 اکتوبر 2020 کو ہونے والی موسلا دھار بارش اور سیلاب نے شہر اور مضافاتی علاقوں میں تباہی مچا دی تھی، جس میں 50 کے قریب افراد ہلاک اور سیکڑوں کالونیاں ڈوب گئی تھی۔
وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے اعلان کیا تھا کہ ہر متاثرہ خاندان کو 10 ہزارروپے فراہم کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے حکومت نے 550 کروڑ روپئے جاری کیے تھے۔
- تاحال کتنی رقم تقسیم کی گئی؟
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) اور اس سے ملحقہ میونسپلٹیوں میں حکام نے 4،75،871 خاندانوں کو 470 کروڑ روپے سے زیادہ نقد رقم فراہم کرنے کا دعوی کیا ہے۔
تاہم متاثرہ علاقوں میں بہت سے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں یہ امداد نہیں ملی ہے۔
میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ جن لوگوں کو یہ امداد نہیں ملی وہ می سروس سنٹرز کے ذریعہ درخواست دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ عہدیدار درخواست گزاروں کے گھروں کا دورہ کریں گے اور یہ رقم اہل افراد کے بینک کھاتوں میں جمع ہوجائے گی۔