ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شمالی کشمیر میں برفباری، پروازیں منسوخ، عمر عبداللہ 'مجبوراً' براستہ سڑک جموں پہنچے

خراب موسم کے باعث پروازوں کی منسوخی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو سڑک سے سفر کرنے پر مجبور کر دیا۔

ا
گریز میں برفباری (فائل فوٹوز)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2024, 12:44 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : خراب موسم کے باعث جموں اور اس کے اطراف میں پیر کے روز شدید دھند کے سبب پروازوں کا نظام درہم برہم ہو گیا، جس کے سبب جموں جانے والی تمام شام کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ پیر کو صبح کے وقت بھی کئی پروازیں تاخیر کی شکار رہیں۔ اسی وجہ سے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو ہوائی سفر کے بجائے سڑک کے ذریعے جموں کا سفر اختیار کرنا پڑا۔

ایک سینئر افسر نے بتایا کہ دھند نما حالات نے اتوار کی شام سے فضائی آمد و رفت پر اثر ڈالا ہے۔ اتوار کو تمام پروازیں منسوخ ہونے کے بعد پیر کو بھی آنے اور جانے والی پروازیں تاخیر سے پہنچ رہی تھیں، جس کے سبب جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو طے شدہ ہوائی سفر ترک کرکے سرینگر سے سڑک کے ذریعے جموں جانا پڑا۔

وزیر اعلیٰ نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر اپنی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا: ’’جموں میں ناقص ویزیبلٹی (Visibility) کی وجہ سے آخری لمحے پر سڑک کا سفر کرنا پڑا۔ کل جموں سے کوئی فلائٹ نہ آئی اور نہ ہی یہاں سے کوئی پرواز رانہ ہوئی، تو مجھے خود ڈرائیونگ کرنی پڑی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’سرکاری رہائش گاہ کی بالکنی سے بھی سورج بمشکل نظر آ رہا ہے۔ لگتا ہے کہ آج بھی پروازوں کا سلسلہ مشکل سے بحال ہوگا۔‘‘

پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسپائس جیٹ، انڈیگو اور الائنس ایئر سمیت کئی ایئر لائنز نے پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کا اعلان کیا، جس سے دہلی، سرینگر اور جموں کے ہوائی اڈوں پر مسافر درماندہ ہو کر رہ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، فضائی سفر کے لیے دشواریوں کا یہ سلسلہ پیر اور منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے، جب تک کہ بارش یا برف باری فضا کو صاف نہ کر دے۔

دوسری جانب، شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کی خوبصورت وادی گریز میں پیر کو برف باری ہوئی، جس سے کِلشے ٹاپ، تُلیل اور دیگر علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، کمزور مغربی ہواؤں کے باعث مزید برف باری اور بارشیں متوقع ہیں، جس سے خاص کر گریز اور کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز تک کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کی پیشین گوئی کے عین مطابق ہی اب کشمیر میں تقریات ہورہی ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.