بانڈی پورہ: تاز ہ مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے جموں و کشمیر کے گریز کے بالائی علاقوں میں پیر کو تازہ برف باری ہوئی۔ اس برفباری سے طویل خشک موسم کا خاتمہ بھی ہوا۔ برفباری کے بعد خطے کے مناظر مزید دلفریب اور پرکشش ہو گئے۔ خطے کے پہاڑ ہلکی برف کی چادر سے ڈھکے نظر آئے۔
اطلاعات کے مطابق گریز کے بالائی علاقوں بشمول کلشے ٹاپ، اور اس کے آس پاس کی پہاڑیوں پر تازہ برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک کمزور مغربی ڈسٹربنس جموں و کشمیر پر اثر انداز ہو رہا ہے اور اس کے زیر اثر کل تک پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور برف باری کی توقع ہے۔
پیشین گوئی کے مطابق کل سے لے کر اگلے چار دن تک ایک بار پھر موسم خشک رہے گا۔ قابل ذکر ہے کہ سرحدی علاقہ گریز کے ان بالائی علاقوں میں موسم سرما کے دوران 10 سے 11 فٹ تک کی برف بھاری ہوتی ہے جس کے باعث یہ علاقہ باقی دنیا سے کٹ کر رہ جاتا ہے۔ حالیہ برف بھاری وادی گریز میں لمبی برف بھاری کے سلسلے کی کڑی کا ایک پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: شمالی کشمیر میں برفباری، پروازیں منسوخ، عمر عبداللہ 'مجبوراً' براستہ سڑک جموں روانہ