ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وولر جھیل میں پانی کی سطح کم ہونے سے ماہی گیر پریشان - WULAR LAKE

جموں وکشمیر کی وولر جھیل میں پانی کی سطح کم ہونے سے ماہی گیروں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وولر جھیل میں پانی کی سطح کم ہونے سے ماہی گیر پریشان
وولر جھیل میں پانی کی سطح کم ہونے سے ماہی گیر پریشان (ETV)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2024, 12:55 PM IST

بارہمولہ: قدرتی حسن سے مالامال اپنے دلکش نظاروں سے مشہور وولر جھیل دنیا بھر میں کافی مقبول ہے لیکن گزشتہ سالوں سے وولر جھیل تباہی کے دہانے پر ہے۔ کیونکہ ہر طرف بربادی ہی بربادی نظر آری ہے اور جھیل میں پانی کی سطح کافی کم ہے اور پانی آلود ہو چکا ہے۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ماہی گیر اسی وولر جھیل پر سالوں سے منحصر ہے اور ہم اسی جھیل سے مچھلی اور سنگھاڑے نکالتے ہے اور اپنے ایل خٓنہ کی کفالت کرتے ہیں لیکن آلودگی کی وجہ سے ہمارا روزگار کافی متاثر ہورہا ہے۔
مقامی مچھواروں نے کہا کہ جو اس وقت دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی ہو رہی ہے اس کی وجہ سے ہم پر اثر پڑا ہے اور اس کے علاوہ پانی کی آلودگی کے علاوہ جو کشمیر کے مختلف اضلاع سے کوڑا کچرا آرہا ہے وہ بھی اسی پانی میں جمع ہوتا ہے اور اس سے بھی ہم کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

لوگوں نے کہا کہ سرکار نے اس وولر جھیل کو نظر انداز کیا ہے اور آج تک ایسی کوئی بھی پالیسی نہیں بنائی گئی جس سے اس وولر کا تحفظ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں وولر جھیل کی حالت کافی تشویش ناک ہے اور جو اس چھیل میں ایک کافی بڑا علاقہ ہے جو خوشک ہے اس کی وجہ سے سب لوگ کافی پریشان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت نومبر کا مہینہ ہے اس وقت مہمان پرندے آتے ہے لیکن بگڑے ہوئے ماحولیاتی توازن کی وجہ سے پرندے بھی نظر نہیں آرے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرشی وگیان کیندر نے وولر جھیل کے قریب لوٹس کے پودے لگانے - LOTUS PLANTING AT WULAR LAKE

لوگوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہے اور سرکار کو جلد از جلد وولر کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھانے کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اور ہم بجلی، سڑک اور پانی کے حوالے سے بات کرے تو ہم کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.