حیدر آباد: تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آتے ہی ہلچل میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تلنگانہ میں کانگریس صدر ریونت ریڈی کی قیامگاہ پر تلنگانہ کے پولیس ڈی جی پی انجنی کمار نے مبارک بادی پیش کی۔ جب کہ کارکنوں نے آتش بازی کی اور ریونت ریڈی کے حق میں نعرے بازی کی۔ ریونت کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے جشن میں کانگریس کے لیڈران آہستہ آہستہ شامل ہو رہے ہیں۔ تلنگانہ میں کانگریس کے حق میں تبدیلی کے ساتھ، پارٹی کے پرجوش کارکنان شہر حیدرآباد میں واقع جوبلی ہلز میں صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کی قیامگاہ پہنچے اور جشن منایا۔ ان کارکنوں نے آتش بازی کی اور ریونت ریڈی کے حق میں نعرے بازی کی۔ ریونت کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے جشن میں کانگریس کے لیڈران آہستہ آہستہ شامل ہو رہے ہیں۔ تلنگانہ میں کانگریس صدر ریونت ریڈی کی قیامگاہ پر تلنگانہ کے پولیس ڈی جی پی انجنی کمار نے پہونچ کر مبارک باد پیش کیا۔
-
#TelanganaVerdict2023 : Telangana DGP Anjani Kumar and CID Chief Mahesh Bhagwat already congratulate TPCC President and COngress CM Candidate @revanth_anumula pic.twitter.com/vYJHuG8IaM
— @Coreena Enet Suares (@CoreenaSuares2) December 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#TelanganaVerdict2023 : Telangana DGP Anjani Kumar and CID Chief Mahesh Bhagwat already congratulate TPCC President and COngress CM Candidate @revanth_anumula pic.twitter.com/vYJHuG8IaM
— @Coreena Enet Suares (@CoreenaSuares2) December 3, 2023#TelanganaVerdict2023 : Telangana DGP Anjani Kumar and CID Chief Mahesh Bhagwat already congratulate TPCC President and COngress CM Candidate @revanth_anumula pic.twitter.com/vYJHuG8IaM
— @Coreena Enet Suares (@CoreenaSuares2) December 3, 2023
یہ بھی پڑھیں:
جانئے کون ہے ریونتھ ریڈی، جنہیں تلنگانہ میں کانگریس کی جیت کا کریڈٹ دیا جا رہا ہے
کانگریس کارکنوں نے اس موقع آتش بازی کی اور ریونت ریڈی کے حق میں نعرے بازی کی۔ ریونت کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے جشن میں کانگریس کے لیڈران آہستہ آہستہ شامل ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کی جیت کے ساتھ ہی یہ سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ کیا ریونت ریڈی وزیراعلیٰ بنیں گے؟ ریڈی انتخابات سے پہلے یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ کانگریس کے پاس تلنگانہ میں 80 سے زیادہ ایم ایل اے ہوں گے جس کی 119 سیٹیں ہیں۔ ریونت ریڈی 1969 میں محبوب نگر، غیر منقسم آندھرا پردیش میں پیدا ہوئے۔ ریڈی نے اپنی سیاست کا آغاز اے بی وی پی طلبہ ونگ سے کیا۔ بعد میں وہ چندرا بابو نائیڈو کی تیلگو دیشم پارٹی میں شامل ہو گئے۔ 2009 میں، وہ ٹی ڈی پی کے ٹکٹ پر آندھرا کے کوڑنگل سے ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ 2014 میں، وہ تلنگانہ اسمبلی میں ٹی ڈی پی کے ہاؤس لیڈر منتخب ہوئے۔