ETV Bharat / state

وزیراعلی تلنگانہ کی کلکٹرس اورایس پیز کے ساتھ کانفرنس، گرام سبھائیں منعقد کرنے کا فیصلہ

Telangana Chief Minister Revanth Reddy hold first district collectors, SPs conference وزیراعلی ریونت ریڈی عوام کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے پہلی بار کلکٹرس اور ایس پیز کے ساتھ کانفرنس منعقد کی۔

وزیراعلی تلنگانہ کی کلکٹرس اورایس پیز کے ساتھ کانفرنس، گرام سبھائیں منعقد کرنے کا فیصلہ
وزیراعلی تلنگانہ کی کلکٹرس اورایس پیز کے ساتھ کانفرنس، گرام سبھائیں منعقد کرنے کا فیصلہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 24, 2023, 8:43 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کی کانگریس حکومت عوامی نظم و نسق پر توجہ دے رہی ہے۔ وزیراعلی ریونت ریڈی عوام کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے پہلی بار کلکٹرس اور ایس پیز کے ساتھ کانفرنس منعقد کی جس کا مقصد انتظامیہ کو 100 دنوں میں 6 وعدوں پر عمل درآمد کے لیے تیار کرناتھا۔ اس کانفرنس کا اصل ایجنڈا حکمرانی کو عوام تک لے جانا تھا۔

نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا کے علاوہ وزراء، مختلف محکموں کے سکریٹریز اور متعلقہ عہدیداروں نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی جس میں بی آرایس کی دس سالہ حکمرانی اور مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ کانفرنس میں وزیراعلی نے کلکٹروں اور ایس پیز کو ہدایت د ی کہ وہ عوامی انتظامیہ کے کاموں کو گاؤں کی سطح تک لے جائیں۔ حکومت 28 دسمبر سے اگلے ماہ کی 6 تاریخ تک عوامی حکمرانی گرام سبھائیں منعقد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ میں کووڈ کے فعال کیسز میں بتدریج اضافہ

گاؤں، منڈل اور ضلع کی سطح پر یہ پروگرام منعقد کیاجائے گا۔ریونت ریڈی نے عہدیداروں سے مسائل کے حل کے سلسلہ میں بات چیت کی۔انہوں نے کلکٹرس کے ساتھ بنیادی طور پر اراضی کے مسائل کے حل پر بات چیت کی۔ساتھ ہی ضلعی سطح پر پرجاوانی پروگرام پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.