پرائیویٹ ٹراویلس کی بس گھر میں گھس پڑی جس کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ کے کوداڑ میں بدھ کی صبح پیش آیا۔ یہ بس جس میں 36مسافرین سوار تھے راجستھان سے اے پی کے وشاکھاپٹنم کی سمت جارہی تھی کہ اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بس، ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد مکان میں گھس پڑی۔
- یہ بھی پڑھیے
علی گڑھ: بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کے خلاف مقدمہ درج
میڈیکل اسٹور پر چھاپہ، دکان سیز
اس حادثہ میں چار افراد زخمی ہوگئے، جنیہں علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ وہیں پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔