حیدرآبادکے کمشنر پولیس انجنی کمار نے پولیس ملازمین کی معطلی سے متعلق سوشل میڈیا میں جاری مہم کی مذمت کی۔
انجنی کمار نے 92 پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کی خبر کو غلط قرار دیا۔
کمشنر پولیس نے ان اطلاعات کی تردید کی اور کہا کہ یہ جھوٹی خبر ہے۔ انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ ایسی غلط خبر پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
حیدرآباد میں ایک ہی دن میں 92 پولیس ملازمین کو معطل کردینے کی سوشل میڈیا پر جاری مہم چلانے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے ۔
گریٹر حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں امیدواروں کی مدد نہ کرنے والے 92 ملازمین کو معطل کردیے جانے کی خبر سوشل میڈیا میں چل رہی ہے۔