ETV Bharat / state

اورنگ زیب عالمگیرؒ کا لکھا قرآنی نسخہ حیدرآباد میں آج بھی موجود

مغلیہ سلطنت کے عظیم الشان شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیرؒ کے ہاتھوں کا لکھا ہوا قرآن مجید کا ایک نسخہ حیدرآباد کے اسٹیٹ میوزیم پبلک گارڈن میں آج بھی موجود ہے۔

quranic version written by aurangzeb alamgir is available in hyderabad telangana
اورنگ زیب عالمگیرؒ کا لکھا قرانی نسخہ حیدرآباد میں موجود
author img

By

Published : Jan 6, 2021, 2:30 PM IST

Updated : Jan 7, 2021, 6:47 AM IST

مغلیہ سلطنت کے چھٹے فرمانروا اور آخری عظیم الشان شہنشاہ اورنگزیب عالمگیرؒ نے اپنے ہاتھوں سے قرآن مجید کا نسخہ لکھ کر اور ٹوپیاں سی کر گزر بسر کرتے رہے- اورنگ زیب عالمگیرؒ نے اپنی زندگی میں اپنے ہاتھوں سے قرآن کریم کے تقریباً 15 نسخے لکھے تھے۔

اورنگ زیب عالمگیرؒ کے ہاتھوں کا لکھا قرانی نسخہ حیدرآباد کے اسٹیٹ میوزیم پبلک گارڈن میں محفوظ

جنوبی ریاستوں میں قرآن مجید کا ایک نسخہ ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے اسٹیٹ میوزیم پبلک گارڈن میں آج بھی موجود ہے۔ اس میوزیم میں کئی نایاب قرآنی نسخے موجود ہیں۔ اس میوزیم میں مغل بادشاہ شاہجہاں اور دیگر بادشاہوں کے دور کے مہر لگے قرآنی نسخے بھی موجود ہے۔

quranic version written by aurangzeb alamgir is available in hyderabad
اورنگ زیب عالمگیرؒ کا لکھا قرانی نسخہ حیدرآباد میں موجود

خیال رہے کہ ساتویں نظام میر عثمان علی خان بہادر نے اسٹیٹ میوزیم تعمیر کروایا تھا اور اس میوزیم میں جو آثار ہے وہ نظام میر عثمان علی خاں نے جمع کروایا تھا-

حیدرآباد کے مشہور مورخ ڈاکٹر محمد صفی اللہ نے اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اورنگ زیب عالمگیرؒ کی زندگی بڑی ہی سادگی کے ساتھ گزری ہے۔ جس وقت اورنگ زیب کا انتقال ہوا تھا اس وقت ٹوپیاں فروخت کر کے جو رقم ملی تھی اسی سے شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیرؒ کی تدفین اورنگ آباد میں عمل میں آئی تھی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ میوزیم میں کئی نایاب اشیاء موجود ہیں لیکن اس کی دیکھ بھال کرنے کے لیے سیکیورٹی موجود نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اسٹاف بھی بہت کم ہے۔ یہ میوزیم محکمہ آثار قدیمہ کی نگرانی میں ہے۔

انہوں نے محکمہ آثار قدیمہ اور حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ایسے نایاب قرآنی نسخے اور دیگر اشیاء کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کا انتظام جلد از جلد کیا جائے۔

یہ وہ تاریخی ورثہ ہے جہیں سنجونے اور سمیٹ کر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اورنگ زیب عالمگیرؒ کی سادگی اور ان پر لگنے والے الزامات کی بیخ کنی کرنا بھی وقت کی مانگ ہے۔

Last Updated : Jan 7, 2021, 6:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.