Police Removed Black Film from NTR CAR Window: پولیس نے این ٹی آر کے کار کے شیشوں پر لگی کالی فلم کو نکال دیا - گاڑی کے شیشوں پر کالی فلم
جونیئر این ٹی آر کی کار کو ٹریفک پولیس نے جوبلی ہلز چیک پوسٹ پر جاری تلاشی کے دوران روکا۔ پولیس نے کہا کہ گاڑی کے شیشوں پر کالی فلم لگانا قوانین کے خلاف ہے۔ Junior NTR Car Window with Black Film
ٹریفک پولیس نے تلگوفلموں کے مشہور اداکار جونیئر این ٹی آر کی کار کے شیشوں پر لگی کالی فلم کو ہٹا دیا۔ پولیس کی جانچ کے وقت اداکار کی کار میں ان کا بیٹا، ایک شخص اور ڈرائیور موجود تھا۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس، پریس، فوج، ایم ایل اے اور ایم پی اسٹیکرز کے ساتھ گاڑیاں چلائی جائیں گی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ Junior NTR Car Window with Black Film
یہ بھی پڑھیں: Runway 34 trailer: اجے دیوگن کی فلم رن وے 34 کا ٹریلر ریلیز
اس مہم کے دوران جونیئر این ٹی آر کی کار کو ٹریفک پولیس نے جوبلی ہلز چیک پوسٹ پر جاری تلاشی کے دوران روکا۔ پولیس نے کہا کہ گاڑی کے شیشوں پر کالی فلم لگانا قوانین کے خلاف ہے۔زیڈ پلس زمرہ کی سیکیورٹی والے افراد کے علاوہ کسی کو بھی گاڑیوں پر کالی فلم استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس نے ایم ایل اے کے نام والے اسٹیکرز کو بھی گاڑیوں سے ہٹا دیا۔
یواین آئی