ETV Bharat / state

حیدرآباد کے گاندھی اسپتال کے ایسولیشن وارڈ سے کوئی بھی فرار نہیں ہوا:پولیس

شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال سے کورونا وائرس سے متاثرایک مریض کے فرار ہونے کی پولیس نے تردید کی۔

حیدرآباد کے گاندھی اسپتال کے ایسولیشن  وارڈ سے کوئی بھی فرار نہیں ہوا:پولیس
حیدرآباد کے گاندھی اسپتال کے ایسولیشن وارڈ سے کوئی بھی فرار نہیں ہوا:پولیس
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 4:30 PM IST

قبل ازیں بعض اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ ایک مریض جو کورنا وائرس سے مثبت پایاگیا اسپتال سے فرار ہوگیا ہے تاہم چلکل گوڑہ پولیس انسپکٹربالاگنگی ریڈی نے اس کی تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ بیت الخلا کو جانے والا یہ مریض کسی دوسرے وارڈ میں چلاگیا تھا۔

اس مریض کو بعد ازاں الگ تھلگ وارڈ منتقل کیاگیا۔

اس کے بیت الخلا کو جانے کے دوران فرار ہونے کی اطلاع غلط ہے۔

انہوں نے کہاکہ گاندھی اسپتال میں پولیس سختی کے ساتھ بندوبست میں مصروف ہے۔

انہوں نے جوگولامباگدوال ضلع سے تعلق رکھنے والے مریض کے اسپتال سے فرار ہونے کی اطلاع کو غلط قراردیا۔

اس اسپتال میں اس وبا کے متاثرین اور مشتبہ افراد کا علاج کیاجارہا ہے۔

اس شخص میں کورونا وائرس کی علامات کے مثبت پائے جانے کے بعد جوگولامباگدوال ضلع سے گاندھی اسپتال منتقل کیاگیا تھا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.