رالہ گڈہ جنگلاتی علاقہ میں پولیس اور دلم کے ارکان میں فائرنگ کا تبادلہ آج صبح ہوا۔
اطلاع کے مطابق پولیس نے جنگلاتی علاقہ میں تلاشی مہم کے دوران پولیس کا سامنا رالہ گڈہ دیوالہ گوڑم جنگلاتی علاقہ میں ماونوازوں کے دلم سے ہوگیا۔
دونوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ماونواز ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے ماونوازوں کے دو کمانڈرس گوپی اورنریش کو حراست میں لے لیا۔ مقام واقعہ سے دو بندوقیں بھی برآمد ہوئیں۔