ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے دوران عوامی خدمت میں مصروف با حجاب خواتین

سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج میں حصہ لینے والی خواتین لاک ڈاؤن کے دوران عوام کی خدمت میں بھی پیش پیش رہیں۔

باحجاب خواتین
باحجاب خواتین
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 9:58 PM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کی رضاکارانہ تنظیم کی رکن ماریہ تبسم نے لاک ڈاؤن کے دوران مختلف طریقوں سے عوام کی مدد کی۔

کورونا دور میں باحجاب خواتین سرگرم

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 'کورونا کے ابتدائی دنوں سے ہی وہ عوام کے درمیان ہیں اور ایسے وقت میں انہوں نے کورونا کے خلاف جدوجہد کرنے والے سرکاری عملے کو پی پی ای کٹس فراہم کیں نیز عوام میں ماسک اور سینیٹائیز تقسیم کرتے ہوئے کورونا کے متعلق شعور بیداری کی مہم چلائی۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تحریک کے سبب تین ایف آئی آر درج کئے جانے اور لاک ڈاؤن تک گھر پر پولیس کی تعیناتی کے باوجود خود کو عوام کی خدمت کے لیے وقف کرنے والی خاتون خالدہ پروین نے لاک ڈاؤن کے دوران ان کے سامنے آنے والے درد ناک واقعات سے ای ٹی وی بھارت کو واقف کروایا۔

خالدہ پروین نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں بھوک کی وجہ سے انہیں تین کالز ایسی موصول ہوئیں جس میں کال کرنے والوں نے کھانا نہ ہونے کی وجہ سے خود کشی کا ارادہ ظاہر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دو وقت کے کھانے کے لیے کسی کی خودکشی کا ارادہ انسان کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسان کی ضروریات کافی محدود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.