ETV Bharat / state

حیدرآباد میں مزید بارش کی پیش گوئی، بچوں کو گھروں سے نکلنے نہ دیں: کمشنر پولیس

author img

By

Published : Sep 28, 2021, 2:20 PM IST

ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس حوالے سے آج حیدرآباد کے پولیس کمشنر انجنی کمار نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ کوئی ضروری کام نہ ہوتو اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں۔ بعض بچے جوش وخروش کے ساتھ ندی کا پانی دیکھنے کے لئے جاتے ہیں اور کبھی کبھی اسی میں پھسل کر گر بھی جاتے ہیں۔ قبل ازیں ایسے واقعات پیش آچکے ہیں اور قیمتی جانیں چلی گئی ہیں۔

حیدرآباد کے پولیس کمشنر انجنی کمار
حیدرآباد کے پولیس کمشنر انجنی کمار

حیدرآباد کے پولیس کمشنر انجنی کمار نے کہا ہے کہ شدید بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر بچوں کو ندی کے قریب جانے نہ دیں کیونکہ جوش و خروش کے دوران حادثات پیش آسکتے ہیں۔

کمشنر پولیس نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل سے جاری ایک آڈیو پیغام، جس کو اب تک کئی افراد نے سنا ہے، میں کہا کہ حیدرآباد کے پرانا پُل دھوبی گھاٹ علاقہ میں موسی ندی میں پانی کا زائد بہاو درج کیا گیا ہے۔ ایسے موقع پر حیدرآباد سٹی پولیس کی طرف سے عوام کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ اگر کوئی ضروری کام نہ ہوتو اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں۔ بعض بچے جوش وخروش کے ساتھ ندی کا پانی دیکھنے کے لئے جاتے ہیں اور کبھی کبھی اسی میں پھسل کر گر بھی جاتے ہیں۔ قبل ازیں ایسے واقعات پیش آچکے ہیں اور قیمتی جانیں چلی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:حیدرآباد: بارش کے سبب کئی علاقے زیرِ آب

انہوں نے کہاکہ آج بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پولیس ہر طرح سے مستعد ہے۔ حیدرآباد سٹی پولیس، گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن،ڈیزاسٹرمینجمنٹ فورس عوام کی خدمت کیلئے ہے۔ ہر محکمہ کی جانب سے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔ عوام کو پریشانی سے بچانے کیلئے چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔ ضرورت پڑنے پر کسی بھی شبہ یا ہچکچاہٹ کے بغیر 100پر فون کیا جائے۔کئی پولیس عہدیداروں نے تقریبا 12گھنٹوں کے دوران نشیبی علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ کئی جگہ پر جہاں ضرورت ہے، پولیس عہدیدار عوام کی سلامتی اور مدد کے لئے تیار ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.