ETV Bharat / state

حیدرآباد: حاملہ خاتون کی ایمبولینس میں موت

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے مختلف اسپتالوں کی جانب سے حاملہ خاتون کے علاج سے مبینہ طور پر انکار کے نتیجہ میں خاتون کی ایمبولنس میں موت کے واقعہ کی تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگیری ضلع کی کلکٹر شویتا موہنتی نے جانچ کے احکام دئے ہیں۔

a
a
author img

By

Published : May 15, 2021, 6:06 PM IST

سلطان بازار کی رہنے والی پوانی 9ماہ کی حاملہ تھیں۔ جمعہ کی صبح اس کی صحت خراب ہوگئی جس کے بعد اس کے ارکان خاندان مقامی ڈاکٹر سے رجوع ہوئے۔ ڈاکٹر کی تجویز پر اس کو حیدرآباد کے لکڑی کا پُل علاقہ کے ایک اسپتال کو بذریعہ ایمبولنس لے جایا گیا۔ تاہم اسپتال کے حکام نے وینٹی لیٹرس کی عدم دستیابی پر مبینہ طور پر اس کا علاج کرنے سے انکار کر دیا۔

بعد ازاں اس کو ایل بی نگر کے ایک اسپتال اور پھر وہاں سے 11.30 بجے دن ویمن اسپتال کوٹھی منتقل کیا گیا۔ تاہم اس نے ایمبولنس میں ہی آخری سانس لی۔

انچارج کلکٹر کے حکم پر ڈی ایم ایچ او ملک ارجن نے پوانی کے مکان پہنچ کر اس کے ارکان خاندان سے تفصیلات حاصل کیں۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.