وجے پورہ: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے منگل کو کہا کہ حجاب پہننے والی لڑکی مستقبل میں بھارت کی وزیر اعظم بنے گی۔ اویسی نے نامہ نگاروں سے کہا 'ایک حجاب پہننے والی لڑکی میری زندگی میں یا زندگی کے بعد بھارت کی وزیر اعظم بنے گی۔' انہوں نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب ان سے ہند نژاد رشی سنک کے برطانیہ کا وزیر اعظم بننے پر سوال کیا گیا۔' Owaisi on Muslim Girl Will Become PM
واضح رہے کہ کانگریس لیڈر پی چدمبرم اور مسٹر ششی تھرور نے مسٹر سنک کے برطانیہ کے وزیر اعظم بننے کے بعد امید ظاہر کی تھی کہ ہندوستان اقلیتوں سے کسی کو اعلیٰ عہدے پر منتخب کرنے میں برطانیہ کی پیروی کرے گا۔ چدمبرم نے ٹویٹ کیا تھا ’’پہلے کملا ہیرس، اب رشی سنک۔ امریکہ اور برطانیہ کے لوگوں نے اپنے ملکوں کے غیر اکثریتی شہریوں کو گلے لگایا اور انہیں حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر منتخب کیا۔ میرے خیال میں ہندوستان اور اکثریتی جماعتوں کو سبق لینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: Owaisi on Hijab Verdict 'حجاب معاملے کو بی جے پی نے غیر ضروری طور پر اٹھایا ہے'
یو این آئی