ETV Bharat / state

SAMPLE TESTING MESSAGE کیا آپ کو اپنے فون پر ایمرجنسی الرٹ موصول ہوا ہے؟ - ایک ٹیسٹ میسج

کیا آپ کو آج صبح اپنا فون استعمال کرتے ہوئے سائرن کی آواز آئی اور اچانک ایک میسج پاپ ہو گیا۔ ۔فکرکی کوئی بات نہیں! یہ صرف نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ایک ٹیسٹ میسج ہے۔ ایجنسی نے ملک کے تقریباً تمام موبائل فونز پر سیمپل الرٹ بھیج کر سیل براڈکاسٹنگ سسٹم کا تجربہ کیا ہے۔The agency has tested Cell Broadcasting System

emergency alert system
emergency alert system
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 3:08 PM IST

حیدرآباد: کیا آپ کو آج صبح اپنے فون پر اچانک سائرن کی آواز آئی اور اسکرین پر ایک میسج پاپ ہو رہا ہے اور آپ کے ذریعہ میسیج سیٹنگ میں ریڈ آوٹ لاؤڈ کا آپشن سلیکٹ نہیں کئے جانے کے باوجود اس کے مواد کو خود ہی پڑھ رہا ہے ۔ پریشان نہ ہوں یہ صرف نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ایک ٹیسٹ میسیج ہے۔ایجنسی نے ملک کے تقریباً تمام موبائل فونز پر سیمپل الرٹ بھیج کر سیل براڈکاسٹنگ سسٹم کا تجربہ کیا ہے۔ اسے "شدید" زمرہ کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے اور اسے ایک سیمپل الرٹ بتایا گیا ہے۔ اس معاملے میں آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔میسیج میں کہا گیا ہے، "یہ سیمپل ٹیسٹنگ میسیج ہے جسے سیل براڈکاسٹنگ سسٹم کے ذریعے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن،بھارت کی حکومت نے بھیجا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:اٹھائیس فیصد سے زیادہ اینڈرائیڈ موبائلز پر انسٹال ہے اینڈرائیڈ 11

میسیج آتے ہی سائرن الرٹ سے صارف چوکس ہوجاتا ہے، میسیج میں کہا گیا ہے کہ اسے نظر انداز کیلجئے اور وصول کنندگان کو کسی بھی طرح کی کاروائی کی ضرورت نہیں ہونے بات کہی گئی ہے۔ میسیج میں لکھا ہے"براہ کرم اس میسیج کو نظر انداز کریں کیونکہ آپ کی طرف سے کسی کاروائی کی ضرورت نہیں ہے۔"یہ میسیج صبح 11.41 بجے تقریباً تمام اینڈرائیڈ فونز پر پر آ گیا تھا۔ اس میں لکھا تھا یہ "پین انڈیا ایمرجنسی الرٹ سسٹم" کے 'ٹیسٹ' کا حصہ ہے جسے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ لاگو کیا جا رہا ہے،

ڈیٹ اسٹیمپ اور ٹائم اسٹیمپ والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد "عوامی تحفظ کو بڑھانا اور ہنگامی حالات کے دوران بروقت الرٹ فراہم کرنا ہے۔"

جغرافیائی محل وقوع کی بنیاد پر علاقائی زبان میں دوسرا پیغام ٹیلی کام ڈیپارٹمنٹ نے آگے بڑھایا اور یہ دوپہر 12.04 بجے پہنچا۔تیسرا میسیج 12.25 بجے ہندی میں پہنچا۔

ETV بھارت کی ٹیم کے کوئک چیک سے پتہ چلا کہ ایپل فونز کو تین میں سے کوئی بھی الرٹ موصول نہیں ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.