تقریبا 1.77 ایکڑ اراضی پر محیط تاریخی معظم جاہی مارکٹ پر تعمیر کردہ معظم جاہی مارکٹ اور گھنٹہ گھر کئی ایک لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ نواب میر عثمان علی خاں بہادر نے اس گھنٹہ گھر میں نصب کرنے کے لیے گھڑیاں انگلینڈ سے منگوائی تھیں ۔ عوام اس ٹاور کی گھڑیوں کو دیکھ کر اپنی گھڑیوں میں وقت ملا لیا کرتے تھے ۔
لیکن گذرتے وقت کے ساتھ آصف جاہی حکمرانوں کے دور میں تعمیر کردہ تاریخی آثار سے مجرمانہ غفلت برتی جارہی ہے جس سے اس دور کی تہذیبیں رفتہ رفتہ اپنی عظمت کھوتی جارہی ہیں۔
حکومت تلنگانہ نے اب ان کلاک ٹاورز کی تزئین کا بیڑہ اٹھایا ہے اور ان دنوں معظم جاہی مارکٹ اور محبوب چوک ٹاورز کی تزئین کا کام آخری مراحل میں ہے۔ حکومت نے تاریخی گھڑیوں کو نکال دیا اور اب اس جگہ پر الیکٹرونک گھڑیوں کو نسب کیا جارہا ہے۔
حکومت نے معظم جاہی مارکٹ کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لیے 4.90 کروڑ روپئے کے مصارف سے ترقیاتی کام انجام دئیے جارہے ہیں۔