ETV Bharat / state

حیدرآباد میں کورونا متاثرین کے لیے مفت آکسیجن کی خدمات

تلنگانہ میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے یہاں متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

حیدرآباد میں کورونا متاثرین کے لیے مفت آکسیجن کی خدمات
حیدرآباد میں کورونا متاثرین کے لیے مفت آکسیجن کی خدمات
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 10:46 PM IST

کورونا کے لیے مختص ہسپتال متاثرین سے بھرے پڑے ہیں بڑھتی تعداد اور جگہ کی قلت کو دیکھتے ہوئے حکومت نے کورونا کی علامات ظاہر ہونے والے افراد کو گھر پر ہی کورنٹائن رہنے کی اجازت دی ۔

صرف سنگین صورتحال پر ہی عوام کو ہسپتالوں سے رجوع کرنے کی تاکید کی اور نجی ہسپتالوں کو بھی کورونا کی جانچ اور علاج کی اجازت بھی فراہم کر دی۔ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں مناسب تعداد میں آکسیجن کی سہولت موجود نہیں ہے ہوم کورنٹائن میں موجود متاثرین کو آکسیجن کی قلت کا سامنا لاحق ہے۔

اس کمی کو محسوس کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند حیدرآباد نے ہوم کورنٹائن میں موجود متاثرین کے لیے مفت آکسیجن کی فراہمی کا آغاز کیا ہے۔

حیدرآباد میں کورونا متاثرین کے لیے مفت آکسیجن کی خدمات

جماعت کی جانب سے ہوم کورنٹائن میں موجود متاثرین کو آکسیجن مفت فراہم کی جائے گی اس کے علاوہ جماعت کی جانب سے مفت ٹیلی کنسلٹنٹیشن کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔

جماعت اسلامی ہند حیدرآباد کے ذمہ داروں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے خوف سے ڈاکٹر دیگر امراض کی تشخیص سے گھبرا رہے ہیں بر وقت تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی صحت بگڑتے کی شکایات ہیں جس کو دور کرنے کے لیے جماعت نے مختلف ڈاکٹروں سے رابطہ کرتے ہوئے فون پر تشخیص کی خدمات کا آغاز کیا ہے۔ تا کہ موسمی امراض سے متاثر افراد کی تشخیص ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.