کورونا وائرس سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے بعد 8 جون سے ملک کے تمام عبادت گاہوں کو کھول دیا گیا ہے۔ اس کے پیش نظر آج حیدرآباد کے مشہور مکہ مسجد اور شاہی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی جو صرف پانچ لوگوں پر مشتمل تھی۔
اس دوران مکہ مسجد کے باہر انتظامیہ کے جانب سے پولیس اہلکار کثیر تعداد میں موجود تھے۔ جو مسجد آنے سے لوگوں منع کر رہے تھے ۔
وہیں محکمہ اقلیتی بہبود کے عہدیداروں نے اس تعلق سے کہا کہ 'مکہ مسجد اور شاہی مسجد باغ عامہ میں کورونا وائرس کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومت کے جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیا گیا ہے ۔
اس دوران حافظ محمد رضوان قرشی امام و خطیب مکہ مسجد نے کہا کہ 'کورونا وائرس سے کو دیکھتے ہوئے حکومت نے مکہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے صرف پانچ نمازیوں کو اجازت دی ہیں - انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اجتماعی نماز سے احتیاط کریں ۔