ETV Bharat / state

تلنگانہ اور اے پی میں ایم ایل سی انتخابات کا شیڈول جاری - hyderabad urdu news

جنوبی ریاست تلنگانہ میں ایم ایل سی انتخابات کے شیڈول کا الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا ہے۔ اس ماہ کی 16 تاریخ کو انتخابی اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 4:13 PM IST

محبوب نگر ۔ رنگاریڈی ۔ حیدرآباد اضلاع کی گریجویٹ نشست، کھمم ۔ ورنگل ۔ نلگنڈہ کے ٹیچرس حلقہ کی ایک ایم ایل سی نشست پر 14مارچ کو انتخابات ہوں گے۔

اسی طرح ایک اور تلگو ریاست آندھراپردیش میں دو ٹیچرس زمرہ کے لئے ایم ایل سی انتخابات 14مارچ کو ہوں گے۔

رائے دہی کے اوقات صبح 8 بجے تا 4 بجے شام ہوں گے۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 23 فروری مقرر کی گئی ہے۔ 24 فروری کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ کی جائے گی۔ 26 فروری نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی خواتین فٹ بال ٹیم کےلیے تلنگانہ کی سومیا کا انتخاب

رائے دہی 14مارچ کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 17 مارچ کو ہوگی۔ تلنگانہ کی دو ایم ایل سی نشستوں کے موجودہ ارکان پی راجیشور ریڈی (ٹی آرایس) اور ایم رامچندرراو (بی جے پی) کی میعاد 29 مارچ کو ختم ہورہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.