ETV Bharat / state

آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ

دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔

آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ
آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ
author img

By

Published : Nov 8, 2020, 2:36 PM IST

شمالی ہند سے آرہی سرد ہواؤں کے سبب موسم سرد ہوگیا اور اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی۔ حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بیشتر مقامات پر موسم اچانک سرد ہونے سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات نے کہاکہ آئندہ دو دنوں تک ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی۔ تلنگانہ کے کئی مقامات پر گذشتہ چار دنوں کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ دیکھی گئی اور بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں کہر بھی دیکھی جارہی ہے۔ تلنگانہ کا دارالحکومت حیدرآباد بھی سرد ہوگیا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلہ جاریہ سال سردی کی لہر میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔ اگرچہ کہ درجہ حرارت میں گراوٹ ہوئی لیکن اس میں مزید گراوٹ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

شہر حیدرآباد کے ساتھ ساتھ کئی اضلاع میں بھی سردی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ صبح کی اولین ساعتوں سے ہی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ گرم ملبوسات کی خرید و فروخت میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ عوام سویٹرس‘ ٹوپیوں اور مفلرس کااستعمال کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.