ETV Bharat / state

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے پنچایت سکریٹری کو فون کیا - پنچایت سکریٹری

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے پنچایت سکریٹری کو فون کیا۔ انہوں نے ضلع ورنگل کے پروت گری منڈل کے اینو گل علاقہ کی پنچایت سکریٹری رما دیوی کو فون کال کرتے ہوئے گاوں میں ٹیکس کی ادائیگی کے سسٹم، مکانات کی تعمیر کے لیے اجازت ناموں کی اجرائی،اراضی کے مالک کے نام اور زرعی اراضی کو غیر زرعی اراضی میں تبدیل کرنے کے بارے میں دریافت کیا۔

CM KCR Calls Enugal Village Secretary Rama Devi
تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے پنچایت سکریٹری کو فون کیا
author img

By

Published : Sep 6, 2020, 5:01 PM IST

چندرشیکھرراو نے آن لائن طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور بعض تجاویز و نکات پیش کئے۔ وزیراعلی نے کہا کہ انہوں نے ایراولی میں دیڑھ ایکڑ اراضی پر مکان تعمیر کیا ہے۔ وزیراعلی نے اس عہدیدارکو بتایا کہ کس طرح انہوں نے زرعی اراضی کو غیر زرعی اراضی میں تبدیل کیا ہے۔

وزیراعلی نے حکومت کے قوانین کے مطابق مکانات کی تعمیر، مستقبل میں کسی بھی مشکل کے بغیر عوام کے لیے احتیاط پر بعض ہدایات بھی دیں۔ ان کا یہ آڈیو کلپ میڈیا میں وائرل ہوگیا ہے۔

وزیراعلی اور اس خاتون عہدیدار کے درمیان تقریبا سات منٹ بات چیت ہوئی۔ اینوگل علاقہ ریاستی منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدرونود کمار کا آبائی مقام ہے۔وزیراعلی کے خود فون پر بات کرنے پر پنچایت سکریٹری نے مسرت کااظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.