ETV Bharat / state

تلنگانہ میں شدید بارش کا امکان، وزیراعلیٰ نے عوام کو احتیاط برتنے کا دیا مشورہ

مشرقی وسطی خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ کم دباؤ میں شدت کے بعد تلنگانہ و دیگر ریاستوں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں گذشتہ دو روز سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

Chief minister asks people to stay alert as rain hits Telangana
تلنگانہ میں شدید بارش کا امکان، وزیراعلیٰ نے عوام کو احتیاط برتنے کا دیا مشورہ
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 7:56 PM IST

تلنگانہ میں گذشتہ دو روز سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد میں موسلادھار بارش کی وجہ سے مختلف سڑکیں جھیلوں میں تبدیل ہوگئیں۔ بعض مقامات پر بارش کا پانی مکانات میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے ٹریفک جام دیکھا گیا۔ ٹریفک پولیس اور ڈیزاسٹر منجمنٹ کے اہلکاروں سڑکوں سے پانی کی نکاسی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے مختلف علاقوں کے علاوہ حیدرآباد میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے جس کے بعد انتظامیہ کو چوکس کردیا گیا۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے عہدیداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی۔ محکمہ موسمیات نے ریاست میں پیر اور منگل کے روز شدید بارش کا انتباہ دیا۔ وزیراعلیٰ نے چیف سکریٹری سومیش کمار کو ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت دی اور حکام کو مکمل چوکسی اختیار کرنے کا حکم دیا۔

کے سی آر نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ وقتاً فوقتاً کلکٹرز، ایس پیز اور پولیس کمشنرز کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیں اور ضروری ہدایت دیں۔

وزیراعلیٰ نے عوام سے بھی احتیاط برتنے اور گھروں میں ہی رہنے کا مشورہ دیا جبکہ تیز بارش کی وجہ سے بعض مقامات پر سیلاب جیسی صورتحال کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.