تلنگانہ کے سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ پر بی جے پی کارکنوں کی جانب ے سوچھ بھارت پروگرام منعقد کیا گیا جہاں گزشتہ روز ایک بڑا جلسہ عام منعقد کیا گیا تھا۔سکندرآباد مہا نکالی بی جے پی کے صدر ایس گوڑ سمیت دیگر لیڈروں اور کارکنوں نے کچرے کی صفائی کی۔ بی جے پی کے لیڈروں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ریاست کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کی کئی کوششوں کے باوجود زعفرانی جماعت کے دو روزہ پروگرام نہایت کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پروگرام کے موقع پر شہر میں مختلف مقامات پر ٹی آر ایس کی جانب سے بورڈس اور ہورڈنگس لگائے گئے اور ان پروگراموں میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم یہ پروگرام کامیاب رہے۔ Swachh Bharat Program at Secunderabad Parade Ground
یو این آئی