تلگودیشم پارٹی کے سابق وزیر اچن نائیڈو کی ای ایس آئی گھپلے میں گرفتاری کے ایک دن بعد اے پی کی اننت پور پولیس نے سابق وزیر و تاڑی پتری کے رکن اسمبلی و تلگودیشم کے سینئر لیڈر جے سی پربھاکر ریڈی اور ان کے فرزند اشمت ریڈی کو گرفتار کیا ہے۔
ان دونوں باپ بیٹوں پر فرضی دستاویزات کے ذریعہ بی ایس۔تھری گاڑیوں کو بی ایس۔فور کے نام پر فروخت کرنے کے الزامات تھے اور انہیں حیدرآباد کے بنجاراہلز علاقہ میں واقع ان کی قیامگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس پربھاکر ریڈی اور ان کے فرزند کو گرفتار کرنے کے بعد مزید کارروائی کے لئے ان کو اننت پور لے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم اے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، فوج کو ملے 333 افسران
تلگو دیشم لیڈر گاڑیوں کی رجسٹریشن اور دستاویزات میں الٹ پھیر کرنے کے الزامات کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔ پربھاکر ریڈی تلگودیشم کے اعلی رہنما و سابق رکن پارلیمنٹ جے سی دیواکر ریڈی کے چھوٹے بھائی ہیں۔
آپ کو بتا دیں کے یہ دونوں دیگر ارکان خاندان کے ساتھ مل کر جنتا دھارا کمپنی چلاتے ہیں۔ ریڈی اور ان کے فرزند کی گرفتاری نے تلگودیشم کیڈر اور پارٹی کے سینئر لیڈروں کو صدمہ سے دوچار کردیا ہے۔