ETV Bharat / state

Road Accident in Hyderabad: سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک

author img

By

Published : Jun 5, 2022, 12:45 PM IST

مہلوک معاش کے سلسلہ میں اپنے خاندان کے ساتھ یوپی سے حیدرآباد منتقل ہوگیا تھا اورشہر کے جیڈی مٹلہ کے دیویندرنگر میں مقیم تھا۔Road Accident in Hyderabad

سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک
سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد کے جیڈی مٹلہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں یوپی کا ایک شخص ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ اتوار کی صبح اُس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل کو ٹپر لاری نے ٹکر دے دی۔Road Accident in Hyderabad اس مہلوک کی شناخت 35سالہ اویناش پانڈے کے طورپر کی گئی ہے۔وہ چند سال پہلے ذریعہ معاش کے سلسلہ میں اپنے خاندان کے ساتھ یوپی سے حیدرآباد منتقل ہوگیا تھا اورشہر کے جیڈی مٹلہ کے دیویندرنگر میں مقیم تھا۔اویناش، ایل پی جی سلنڈر کی کمپنی میں ڈیلیوری بوائے کے طورپر کام کررہا تھا۔اتوار کو پانڈے اپنے دوست ناگاراجو کے ساتھ بائیک پر جارہا تھا کہ ٹپر لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری، موٹرسائیکل سے ٹکراگئی۔حادثہ کے نتیجہ میں پانڈے سڑک پر گرکر زخمی ہوگیا۔اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کو ڈاکٹرس نے مردہ قراردیا۔پولیس نے کہاکہ ٹپرلاری کے ڈرائیور نے لاپرواہی سے گاڑی چلائی جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔اس حادثہ میں پانڈے کے ساتھ بائیک پر سوار شخص زخمی ہوگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: Kalaburagi Road Accident : مسافر بس میں آگ لگنے سے آٹھ افراد ہلاک، 12 زخمی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.