ETV Bharat / state

Stray Dogs Killed Girl آندھرا پردیش میں کتوں کے حملے میں دیڑھ سالہ بچی کی موت - لڑکی کا نام ستویکا

ضلع سریکاکولم کے میٹاولسا میں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک دیڑھ سالہ بچی کی موت ہوگئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ بچی گھر میں بستر پر کھیل رہی تھی تبھی آوارہ کتوں نے بچی پر حملہ کرکے گھر سے گھسیٹ کر قریبی باغ میں لے گئے تھے۔

Attack
Attack
author img

By

Published : Apr 22, 2023, 2:19 PM IST

سریکاکولم: آندھرا پردیش کے سریکاکولم ضلع میں کتوں کے حملے میں 18 مہینے کی بچی کی موت ہوگئی ہے۔ بچی کی ماں کسی کام کے سلسلے میں باہر گئی ہوئی تھی تبھی آوارہ کتوں نے گھر میں داخل ہوکر بچی پر حملہ کردیا۔ جب بچی کی ماں گھر واپس آئی تو اسے بچی گھر میں نظر نہیں آئی جس کے بعد ماں نے فورا پڑوس جا کر بچی کا حال دریافت کیا لیکن کچھ پتہ نہ چلا۔ اس دوران جب وہ اپنے بچی کو ڈھونڈ رہی تھی تو اسے بچے کے رونے کی آواز سنائی دی۔تب اس نے موقع پر جاکر دیکھا کہ کتوں نے بچی کو بری طرح زخمی کردیا تھا۔

یہ واقعہ سریکاکولم ضلع کے جی سگدم منڈل کے میٹاوالسا میں پیش آیا۔ لڑکی کا نام ستویکا تھا، جو رام بابو اور رام لکشمی کی دوسری بیٹی تھی۔ لڑکی جمعہ کی شام چھ بجے کے قریب بستر پر کھیل رہی تھی۔ والدین اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے کہ آوارہ کتوں نے بچی پر حملہ کر دیا۔ کتے بچی کو منہ میں پکڑ کر قریبی باغ میں لے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آوارہ کتوں نے دیڑھ سالہ ستویکا کو بری طرح زخمی کر دیا تھا۔ زخمی بچی کو دیکھ کر والدین کو گہرا صدمہ پہنچا۔ زخمی ستویکا کو راجم کے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ بتادیں کہ رواں سال فروری میں تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک چار سالہ بچہ کی موت ہوگئی تھی۔اسی طرح کریم نگر میں بھی کتوں کے حملے میں ایک تیرہ سالہ بچی کی موت ہوئی تھی۔ وہیں گزشتہ اتوارکو ریاست اترپردیش کے علیگڑھ میں ایک ریٹائرڈ ڈاکٹر صفدر علی بھی صبح چہل قدمی کررہے تھے تبھی آوارہ کتوں نے ان پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد ان کی موت ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : Stray Dogs Killed Boy آوارہ کتوں کے حملے میں چار سالہ بچہ کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.