ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے دوران مریضوں کی مدد کے لیے رضاکار تنظیمیں متحرک

کورونا وائرس کی مہلک وبا کی روک تھام کے لیے جاری لاک ڈاؤن کے دوران مریض کئی مشکلات سے دو چار ہو رہے ہیں۔

author img

By

Published : Apr 24, 2020, 8:18 PM IST

سرکاری ہسپتال کووڈ 19 کی وبا کی چپیٹ میں آئے مریضوں کے علاج و معالجے میں مشغول ہیں اور محض ایمرجنسی خدمات ہی عوام کے لیے کھلی ہیں۔ تاہم بیشتر مریضوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے رضاکار تنظیمیں متحرک ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اور خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کا روزگار بری طرح متاثر ہونے کے سبب ادویات خریدنا انکے لیے کافی دشوار ہو رہا ہے۔ وہیں ہسپتال تک رسائی کیلئے ایمبولنس و ٹرانسپورٹ کے لیے درکار کرایے کا انتظام کرنا بھی انکے لیے نا ممکن ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن کے دوران مریضوں کی مدد کیلئے رضاکار متحرک

مریضوں کو ہسپتال پہنچانا اور انکو ادویات فراہم کرنے رضاکاروں کا رول مثبت ثابت ہو رہا ہے۔

سرینگر میں ’’ہیلپ پووَر والنٹری ٹرسٹ‘‘ (Help Poor Voluntry Trust) نامی ایک تنظیم مہلک اور دائمی امراض میں مبتلا بیماروں کو مفت یا سستے داموں ادویات فراہم کر رہی ہے۔

اس تنظیم سے جڑے ایک رضاکار محمد شفیع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مہلک بیماریوں میں مبتلا لوگوں کو ادویات کافی مقدار میں ضرورت پڑتی ہے جس کے لئے انہیں زر کثیر کی حاجت پڑتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ انکی تنظیم ایسے بیماروں کو مفت ادویات فراہم کرتی ہے تاکہ وہ وقت پر ادویہ کا استعمال کر سکیں۔

وہیں حاملہ خواتین، گردوں کی بیماری اور کینسر کے عارضے میں مبتلا مریضوں کیلئے ہسپتال پہنچنا ضروری ہے۔ ان مریضوں کو وقت پر اسپتال پہنچانے کیلئے اس رضاکار تنطیم نے ایمبولنس خدمت بھی مہیا ریکھی ہے۔

رضاکار اعجاز احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے ایمبولنس خدمات بھی پیش رکھی ہیں تاکہ بیماروں کو بر وقت علاج ملنے کے علاوہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ عوام فون کال کے ذریعے مطلع کرکے ایمبولنس خدمات حاصل کرتے ہیں تاکہ انہیں گھر سے ہسپتال اور پھر واپس گھر پہنچایا جائے۔

لاک ڈائون کے دوران عوام کو راحت پہنچانے کے لیے رضاکار تنظیموں کی سرکاری و عوامی سطح پر کافی پذیرائی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.