جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مہجور نگر علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ’’یہ لاش ایک مرد کی ہے اور گذشتہ شب مہجور نگر علاقے میں واقع گردوارہ کے نزدیک سے بر آمد ہوئی ہے۔ مرنے والے شخص کی پہچان ابھی تک ممکن نہیں ہو پائی ہے۔ تمام نزدیکی تھانوں میں اطلاع کر دی گئی ہے۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’اس وقت لاش کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔‘‘
پولیس کا کہنا ہے کہ شناخت کے تعلق سے جوں ہی کوئی تفصیل معلوم ہوتی ہے اسے فوری طور منظر عام پر لایا جائے گا۔