ETV Bharat / state

کشمیر میں ریل خدمات بحال

author img

By

Published : Feb 22, 2021, 7:07 AM IST

آج بارہمولہ اور بانیہال کے درمیاں صرف دو ٹرینیں چلیں گی۔ ان میں سے ایک بارہمولہ سے چلے گی اور دوسری ٹرین بانیہال سے چلے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پہلی ٹرین بارہمولہ سے نو بج کر پندرہ منٹ پر روانہ ہوگی۔

کشمیر میں ریل خدمات بحال
کشمیر میں ریل خدمات بحال

وادی کشمیر کی اکلوتی ریل سروسز اب آخر کار لوگوں کے خدمت کے لئے شروع ہو گئی ہے۔ قریب گیارہ مہینے بند رہنے کے بعد اب آج یعنی 22 فروری سے یہاں ریل خدمات کو بحال کیا جائے گا۔ ریلوے انتظامیہ بارہمولہ سے بانیہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات کو فی الحال جزوی طور پر بحال کر رہا ہے۔

آج بارہمولہ اور بانیہال کے درمیاں صرف دو ٹرینیں چلیں گی۔ ان میں سے ایک بارہمولہ سے چلے گی اور دوسری ٹرین بانیہال سے چلے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پہلی ٹرین بارہمولہ سے نو بج کر پندرہ منٹ پر روانہ ہوگی۔

ٹرین سروس کا وادی میں بحال ہونا لوگوں کے لیے راحت کی خبر ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹرین خدمات کو بند کیا گیا تھا لیکن جب کووڈ کے کیسز میں کمی آئی تو انتظامیہ نے روڈ ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ فضائی خدمات کو بھی بحال کیا تھا مگر ابھی تک یہاں کی ریل سروسز بند پڑی تھیں۔

ٹرین سروسزکے بند رہنے سے لوگوں کو سفر کرنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا تھا لیکن اب کل سے وادی میں پھر سے ریل چلے گی اور لوگوں کو کچھ حد تک راحت نصیب ہوگی۔ آپ کو بتادیں کہ وادی میں ریل خدمات بند ہونے سے ریلوے کو بھی قریب پانچ کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.