انتظامیہ کے ایک سینئر آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو نام نہ بتانے کی شرت پر بتایا کہ "انتظامیہ وی پی این کی روک تھام نہیں کر پا رہی تھی اور اس کے بڑتی استعمال سے پریشاں تھی۔ سماجی رابطہ ویبسایٹ پر کچھ افراد افائیں بھی پھیلا رہے تھے جس وجہ سے بھی کافی مشکلات پیش آئی۔ آخر میں مرکزی سرکار سے گزارش کر کے انتظامیہ نے سسکو سسٹمز کو یہاں فائروال بنائے کے لیے چنا گیا۔"
![سماجی رابطہ ویب سائٹ کے استعمال پر قابو پانے کے لیے امریکہ سے مدد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6279932_346_6279932_1583233325623.png)
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "ہم جانتے ہیں کی عوام کو اتنے لمبے عرصے تک سست رفتار انٹرنیٹ برداشت کرنا پڑا۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کی جلد ہی وادی میں تیز رفتار انٹرنیٹ اور براڈبینڈ خدمات بحال کی جائیں گی۔ تاہم سماجی رابطہ ویبسایٹ پر پابندی برقرار رہے گی۔"
واضع رہے کہ مارچ مہینے کی 4 تاریخ کو وادی میں انٹرنیٹ خدمات پر رویوں ہے۔ گزشتہ ماہ کی 24 تاریخی کو ہوئے رویوں میں انتظامیہ نے 1674 ویبسائٹ کو وہائٹ لسٹ کیا تھا جبکہ انٹرنیٹ خدمات پر عید پابندیوں کو 4 مارچ تک بارکر رکھنے کا فیصلہ لیا تھا۔